13 جولائی 2012 - 19:30

پشاور… خيبر ايجنسي ميں ريموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے قبائلي رہنما حاجي رشيد جاں بحق ہوگئے.

ابنا: ذرائع کے مطابق باڑہ کے علاقے کمرخيل ميں قبائلي رہنما حاجي رشيد اپنے بھائي کے ہمراہ مسجد سے گھر جارہے تھے کہ راستے ميں سڑک کنارے نصب ريموٹ کنٹرول بم پھٹ گيا ،دھماکے کے نتيجے ميں حاجي رشيد موقع پر ہي جاں بحق ہوگئے جبکہ انکے بھائي زخمي ہوئے ،جسے مقامي اسپتال منتقل کرديا گيا. حاجي رشيد نے تين سال پہلے اپنے قبائيل کمرخيل کو متحد کرکے علاقے ميں شدت پسندوں کي آمد اور کارروائيوں کو روک رکھا تھا.  .......

/169